گستاخ فلم بنانے والا واجب القتل ہے:فردوش عاشق اعوان

گستاخ فلم بنانے والا واجب القتل ہے:فردوش عاشق اعوان
گستاخ فلم بنانے والا واجب القتل ہے:فردوش عاشق اعوان

  


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے غلام احمدبلور کی طرف سے گستاخ رسول ﷺکے سر کی قیمت مقرر کرنے کی حمایت کردی۔ میڈیا سے گفتگو فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے نے وہی کچھ کہا جو ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے ۔ گستاخانہ فلم بنانے والا ہر مسلمان کے لیے واجب القتل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غلام احمد بلور نے القاعدہ اور طالبان سے گستاخ فلمساز کوقتل کرنے کی اپیل کی جس سے اُنہیں اختلاف ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ القاعدہ اورطالبان سے قتل کرانے کا مطلب دہشت گردی کی حمایت ہوگا۔ ان نے کہا کہ گستاخانہ فلم کے پروڈیوسر کو جب تک کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا، مسلمانوں کے جذبات ٹھنڈے نہیں ہوں گے۔۔ان کا کہناتھا کہ اقوامِ متحدہ کا کمیشن فلسطین اور کشمیر تو نہیںجاتا لیکن پاکستان آجاتا ہے ۔پاکستان کے خلاف سازش ہورہی ہے ۔ اقوام متحدہ میں صدر زرداری کی تقریر ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے کے مترادف ہے ۔

مزید : قومی