کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مجلس وحدت المسلمین کا دھرنا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے اعلان کیا کہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سندھ بھر میں کل احتجاج کیا جائے گا۔ کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت المسلمین نے نمائش پر میتوں سمیت پانچ گھنٹے سے زائد احتجاجی دھرنا دیا۔ علامہ حسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 30 گھنٹوں کے دوران فقہ جعفریہ کے 10 جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پولس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ احتجاجی دھرنے کے بعد فائرنگ سے جاں بحق تینوں نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔