کچھ ”لوگوں“کولاہور میں ہماراجلسہ برداشت نہیں:شیخ رشید

کچھ ”لوگوں“کولاہور میں ہماراجلسہ برداشت نہیں:شیخ رشید
کچھ ”لوگوں“کولاہور میں ہماراجلسہ برداشت نہیں:شیخ رشید

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو برداشت نہیں ہو رہا کہ کوئی اور لاہور میں جلسہ کرے۔پنجاب حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ جلسوں میں رکاوٹ نہ ڈالے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاسی بردباری اور تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا۔ صوبائی حکومت ذمہ داری کا ثبوت دے ورنہ ہر ضلعے میں جلسے اور مظاہرے کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر قانون جنیوا میں تمام معاملات طے کر آئے ہیں اورچوری کا مال سوئٹزرلینڈ سے کہیں اور چلا گیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایفیڈرین کیس عالمی شہرت حاصل کر چکا ہے۔حکومت عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش میں ہے۔

مزید : لاہور