وزیر اعظم نواز شریف کی امریکہ کے نائب صدر سے ملاقات

وزیر اعظم نواز شریف کی امریکہ کے نائب صدر سے ملاقات
وزیر اعظم نواز شریف کی امریکہ کے نائب صدر سے ملاقات

  



نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے اور دونوں ممالک کے قریبی تعلقات ان مسائل کے حل میں بہت ضروری ہیں، دہشت گردی کے مسئلے کے حل کے لئے پاکستان اور امریکہ کے مضبوط دو طرفہ تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکہ کے عظیم باہمی مفادات ہیں اور خطے کے مسائل سے متعلق نواز شریف کی تقریر فکر انگیز تھی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نائب صدر سے وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات میں دونوں قائدین نے پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات پر تبالہ خیال کیا اور مسائل کے حل کے لئے زور دیا۔ اس موقع پر نائب امریکی ڈسر کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کے منتخب وزیر اعظم ہیں اور ہم ان کو یہاں دیکھ کر خوش ہوئے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں