ہاکی! بھارت سے جیت پر مبارکباد!

ہاکی! بھارت سے جیت پر مبارکباد!

  



ہم پاکستانی اب چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو بھی ترس رہے ہیں اور جہاں کہیں سے ملے جھوم اُٹھتے ہیں، ایشین اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنے ازلی حریف بھارت کی ہاکی ٹیم کو2-1سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی تو پوری قوم خوشی سے پھول کر کپا ہو رہی ہے۔ پاکستان ہاکی میں ایشیائی چیمپئن ہے اور اپنے اعزاز کا دفاع کر رہا ہے اور اس بار کھلاڑی محنت بھی کر رہے ہیں اور اللہ کے ہاں دُعا بھی قبول ہو رہی ہے۔ پاکستان اگلا میچ اومان کے ساتھ کھیل کر جیتا تو اس کے پوائنٹس سب سے زیادہ ہوں گے، اب یہ فیصلہ کہ سیمی فائنل کس ٹیم کے ساتھ ہو گا، چین اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے اگلے میچ سے ہو گا کہ دونوں میں سے کون سی ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرتی ہے اور پاکستان کا مقابلہ کس کے ساتھ ہو گا۔اس جیت پر پاکستان کی قوم خوش اور ٹیم کی کامیابی کے لئے دُعا گو ہے، سب ٹیم کو مبارکباد دے رہے ہیں اور یقین ظاہر کرتے ہیں کہ کھلاڑی اِسی طرح محنت کرتے ہوئے کامیابی سے اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی یہ توقع بھی ہے کہ پاکستان بالآخر ہاکی میں جو اس کا قومی کھیل ہے کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا، اس سلسلے میں پاکستان کی حکومت، کھیلوں کی وزارت اور سپورٹس بورڈ کو ہاکی فیڈریشن اور کھلاڑیوں کی شکایت بھی دور کر کے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی۔ *

مزید : اداریہ


loading...