ایشین گیمزباکسنگ،پاکستان کے نادرعلی کوبھارتی باکسرنے ہرادیا

ایشین گیمزباکسنگ،پاکستان کے نادرعلی کوبھارتی باکسرنے ہرادیا

  



انچیون( نیٹ نیوز) ایشین گیمزکے باکسنگ ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل میں پاکستان کے نادرعلی کوبھارتی باکسرکے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی شوٹرزاورسوئمرزایک بارپھرقابل ذکرکارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔کوریا کے شہرانچیون میں جاری ایشین گیمزکے پچیس میٹرفائرپسٹل مینزشوٹنگ ایونٹ میں پاکستان کے غلام مصطفی اٹھائیس شوٹرزمیں دسویں نمبرپررہے۔ خواتین کے پچاس میٹررائفل تھری پوزیشن میں نادرہ رئیس اڑتیسویں نمبرپرآئیں۔سوئمنگ میں خواتین کی پچاس میٹرفری اسٹائل ہیٹ میں اریبا شیخ انتیس اعشاریہ پانچ پانچ سیکنڈزکے وقت کیساتھ ساتویں نمبرپررہیں۔ باکسنگ کی چھپن کلوگرام کٹیگری کے پری کوارٹرفائنل میں نادرعلی بھارت کے شیوا تھاپا کیخلاف رنگ میں اتریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...