ثائنہ نہوال ایشین گیمزبیڈمنٹن ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ثائنہ نہوال ایشین گیمزبیڈمنٹن ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

  



انچیون ( نیٹ نیوز) بھارت کی بیڈمنٹن سٹار ثائنہ نہوال پیش قدمی بڑھاتے ہوئے ایشین گیمز ویمنز بیڈمنٹن ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ جنوبی کوریا میں جاری میگا گیمز میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں بھارت کی ثائنہ نہوال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ایرانی کھلاڑی سریا کو 21-7 اور 21-6 سیٹس سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز ویمنز بیڈمنٹن ایونٹ کے سیمی فائنلز 27 ستمبر جبکہ فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائیگا بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ میں نے بہت محنت سے کھیلا اور اسی لئے مجھے کامیابی بھی ملی ہے جسکی بہت خوشی ہے اور میں اپنی فتوحات کا سلسلہ اسی طرح محنت سے جاری رکھونگی اور مجھے امید ہے کہ میں اس ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلونگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...