ایشین گیمز مینز فٹبال،عراق اور یو اے ای کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ایشین گیمز مینز فٹبال،عراق اور یو اے ای کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

  



انچیون ( نیٹ نیوز) سترہویں ایشین گیمز مینز فٹ بال ایونٹ میں عراق اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ پری کوارٹر فائنلز میں عراق نے تاجکستان اور متحدہ عرب امارات نے ویتنام کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ انچیون، جنوبی کوریا میں جاری میگا گیمز کے مینز فٹ بال ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچ میں عراق کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف تاجکستان کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں چار گول سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ایک اور پری کوارٹر فائنل میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے شاندار کھیل کی بدولت حریف ویتنام کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے زیر کر کے لاسٹ ایٹ تک رسائی حاصل کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...