ایشین گیمز، چین 109 میڈلز کے ساتھ سرفہرست

ایشین گیمز، چین 109 میڈلز کے ساتھ سرفہرست

  



انچیون( نیٹ نیوز )ایشین گیمز کے چھٹے روز چین نے میڈلز کی سنچری مکمل کرلی۔ چین کے میڈلز کی تعداد چون گولڈ سمیت ایک سو نو ہوگئی۔ میزبان جنوبی کوریا بہتر میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ایشین گیمز میڈلز ٹیبل پر چین پوری طرح حاوی ہوگیا ہے۔ چھٹے روز چین نے میڈلز کی سنچری مکمل کرلی۔ مجموعی طور پر چینی ایتھلیٹس کے میڈلز کی تعداد ایک سو نو ہوگئی جس میں چون گولڈ، انتیس سلور اور چھبیس برانز میڈلز شامل ہیں۔ میزبان جنوبی کوریا چبھیس طلائی تمغے جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی کوریا نے تئیس تئیس نقرئی اور کانسی کے تمغے بھی حاصل کئے۔ ان کے میڈلز کی تعداد بہتر ہے۔ میڈلز ٹیبل پر جاپان کی تیسری پوزیشن ہے۔جاپان نے اٹھارہ سونے،ستائیس چاندی اورچھبیس کانسی کے تمغوں سمیت اکہتر میڈلز حاصل کئے ہیں۔ قازقستان نے چھ چھ گولڈ اورسلور اورچوبیس کانسی کے تمغے جیتے ہیں اور چوبیس تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر فائز ہے۔ منگولیا نے چھٹے دن بھی پانچویں پوزیشن برقرار رکھی۔ منگولین ایتھلیٹس نےچارگولڈ، تین سلور اورچھ برانز میڈلز سمیت تیرہ تمغے حاصل کئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...