ایشین گیمز،قومی تائیکوانڈو ٹیم آج جنوبی کوریا روانہ ہوگی

ایشین گیمز،قومی تائیکوانڈو ٹیم آج جنوبی کوریا روانہ ہوگی

  



 لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے آج جنوبی کوریا روانہ ہوگی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ ایشین گیمز جنوبی کوریا میں کھیلی جا رہی ہے جبکہ گیمز میں تائیکوانڈو کا ایونٹ 30 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کھیلا جائیگا جس میں 5کھلاڑی اور 3 آفیشلز جائیں گے۔ مرد کھلاڑیوں میں غضنفرعلی، ارسلان، اسد خان اور عاطف ارشد، خواتین میں آسیہ بتول اور نجمہ رسول شامل ہیں جبکہ افیشلز میں جلال حیدر ٹیم منیجر، کرنل وسیم احمد ہیڈ کوچ اور نصیب اللہ بطور اسسٹنٹ کوچ اپنے فرائض سرانجام دینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...