پابندی کا شکار سینا نائیکے کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت

پابندی کا شکار سینا نائیکے کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت

  



کولمبو ( نیٹ نیوز) سری لنکا کرکٹ نے قومی ٹیم کے آف سپنر ساچھترا سینا نائیکے کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔ سینا نائیکے کو غیر قانونی باﺅلنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی کا سامنا ہے۔ بورڈ کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد نائیکے مقامی ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق انسانی جسم کی حرکات کے آسٹریلوی ماہر ڈیرل فوسٹر کی نگرانی میں نائیکے نے اپنے باﺅلنگ ایکشن کو کافی بہتر بنا لیا ہے اور انہی کے مشورے کے بعد نائیکے کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ نائیکے کے ایکشن سے پوری طرح مطمئن ہونے کے بعد انہیں کلیئر کرانے کیلئے آئی سی سی سے رجوع کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...