مارین کلک اور نیشکوری آئندہ سال کا آغاز برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے کرینگے

مارین کلک اور نیشکوری آئندہ سال کا آغاز برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے ...

  



برسبین ( نیٹ نیوز) یو ایس اوپن چیمپئن مارین کلک اور رنر اپ کائی نیشکوری آئندہ برس کا آغاز برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے کریں گے۔ دونوں کھلاڑی ایونٹ میں سترہ مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپئن راجر فیڈرر کو جوائن کریں گے جو پہلے ہی ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر چکے ہیں۔

کروشیا کے کلک نے امریکہ میں یو ایس اوپن جیت کر پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ کائی نیشکوری نے گرینڈ سلیم فائنل کھیلنے والے پہلے ایشین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ کلک برسبین میں دوسری بار جبکہ نیشکوری پانچویں بار ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...