قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ کےلئے تربیتی کیمپ جاری

قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ کےلئے تربیتی کیمپ جاری

  



 اسلام آباد(آئی این پی )سلطان جوہر ہاکی ٹیم کی تیاری کے سلسلہ میںقومی جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری ہے، ٹورنامنٹ 12 اکتوبر سے ملائیشیاءمیں کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان سمیت بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور میزبان ملائیشیا شامل ہیں۔

قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ منظور الحسن نے بتا یا کہ تربیتی کیمپ میں 46 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور دفاعی حکمت عملی، پنلٹی کارنر اور ایٹکنگ کے شعبے کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم 9 اکتوبر کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔اورقومی ٹیم ٹورنامنٹ میں لیگ کے پانچ میچ کھیلے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...