بورڈ کا میڈیا میں بیان بازی پر یونس خان کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ

بورڈ کا میڈیا میں بیان بازی پر یونس خان کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ

  



لاہور ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیا میں بیان بازی پرسابق کپتان یونس خان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ ‘ پی سی بی ترجمان نے کہا ہے کہ یونس خان کے بیان کا بغور جائزہ لے رہے ہیں‘ سابق کپتان مسلسل سنٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں‘ یونس خان کو پہلے بھی خط سے متنبہ کیا تھا کہ میڈیا پر بیان بازی نہ کریں ۔ جمعہ کو پی سی بی ذرائع کے مطابق سابق کپتان یونس خان کی طرف سے میڈیا سے بات چیت میں پی سی بی حکام اور سلیکشن کمیٹی پر کی گئی شدید نکتہ چینی کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یونس خان کی طرف سے کی گئی سخت تنقید پر پی سی بی حکام اور سلیکشن کمیٹی شدید دباﺅ میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا کیلئے منتخب کی گئی ٹیسٹ ‘ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں میں سلیکشن میں پی سی بی کے بعض حکام اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 3