پاکستان کیخلاف سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی ٗ بریڈ ہیڈن

پاکستان کیخلاف سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی ٗ بریڈ ہیڈن

  




سڈنی ( نیٹ نیوز ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان بریڈ ہیڈن نے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز دلچسپ اور کانٹے دار ہوگی اور انہیں پوری امید ہے کہ اس سیریز میں آسٹریلوی ٹیم میزبان ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ اس سیریز کے لئے آسٹریلوی ٹیم پوری طرح تیار ہے اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کا مورال بھی ہائی ہے اور وہ اس سیریز کا آغاز پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20 میچ میں کامیابی حاصل کرکے کرنا چاہتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...