ایشین گیمز ویمن فٹ بال،شمالی کوریا اور ویتنام سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ایشین گیمز ویمن فٹ بال،شمالی کوریا اور ویتنام سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انچیون( نیٹ نیوز) سترہویں ایشین گیمز ویمنز فٹ بال ایونٹ میں شمالی کوریا اور ویتنام کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ چین اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شکستوں کے بعد طلائی تمغے کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ جنوبی کوریا میں جاری میگا گیمز کے ویمنز فٹ بال ایونٹ میں پہلے کوارٹر فائنل میچ میں شمالی کوریا کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف چین کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں ویتنام کی ویمن ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔