ورلڈ کپ کبڈی، ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کی جدید میٹ پر پریکٹس

ورلڈ کپ کبڈی، ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کی جدید میٹ پر پریکٹس

  



 لاہور( سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیرانتظام ورلڈ کپ کبڈی اور ورلڈ کبڈی لیگ کےلئے لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ کے پانچویں روز پنجاب سٹیڈیم میں کھلاریوں نے جدید میٹ پر پریکٹس کی ، سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے کبڈی کی پرموشن اور کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی کےلئے جدید میٹ کا انتظام کیاگیا ، بھارت میں جاری ورلڈ کبڈی لیگ کے تما م میچز میٹ پر کھیلے جارہے ہیں ٹریننگ کیمپ کو جوائن کرنے والے کھلاڑیوں کی تعداد 60سے بھی زائد ہو گئی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انورنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹ پر کھلاڑیوں کو پریکٹس کرانے کا مقصد قومی ٹیم کی کارکردگی کو وسعت دینا ہے تاکہ ورلڈ کبڈی لیگ اور ورلڈ کپ کبڈی میں ہمارے کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھا سکیں، عثمان انور نے کہا کہ کبڈی کے کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ بھی دی جارہی ہے اور انھیں جدید ترین انداز میں تربیت دے کر مضبوط کیا جارہا ہے تاکہ وہ ورلڈکبڈی لیگ اور ورلڈ کپ کبڈی میں اعلیٰ کاکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...