ماریہ شیرا پووا نے مداح کو اپنی خبر پڑھتے دیکھ کر تصویر بنا لی

ماریہ شیرا پووا نے مداح کو اپنی خبر پڑھتے دیکھ کر تصویر بنا لی

  



ماسکو ( نیٹ نیوز) روسی ٹینس سٹار ماریہ شیرا پووا نے دوران سفر اپنے مداح کو اپنے متعلق خبر پڑھتے دیکھا تو تصویر سمیت ٹویٹ کر ڈالا۔ عالمی نمبر 4 ماریہ شیرا پووا ٹینس کورٹ میں حریفوں کو زیر کرنے کے لیے مقبول ہیں اور ٹورنامنٹس کی وجہ سے اکثر سفر میں رہتی ہیں ، ایسے ہی ایک سفر کے دوران حسین اتفاق ہوا۔ روسی پلیئر جہاز میں سوار ہوئیں تو دیکھا اگلی نشست پر بیٹھا شخص ان سے متعلق مضمون پڑھ رہا تھا۔ فین کا یہ انداز ٹینس سٹار کو بھا گیا ، ماریہ شیرا پووا نے اخبار پڑھتے صاحب کی فوری تصویر بنائی اور ٹویٹر پر اس کیپشن کے ساتھ اپ لوڈ کر دی کہ دیکھو دوست میں تمہارے پیچھے ہی بیٹھی ہوں۔

مزید : میٹروپولیٹن 3