قائد اعظم ٹرافی گولڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 12 اکتوبر سے شروع ہوگا

قائد اعظم ٹرافی گولڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 12 اکتوبر سے شروع ہوگا

  



اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قائد اعظم ٹرافی گولڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 12 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے میچز کے میچز چھ مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، کراچی اور ملتان شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں کراچی ڈولفنز، پورٹ قاسم، ملتان ٹائیگرز، ایس این جی پی ایل،پشاور پینتھرز، نیشنل بینک آف پاکستان، لاہور لائنز، پاکستان واپڈا، اسلام آباد لیپرڈز، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، راولپنڈی ریمز اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...