ایشین گیمز میں کبڈی کے مقابلے کل شروع ہونگے
اسلام آباد(اے پی پی) ایشین گیمز میں کبڈی کے مقابلے کل کوریا میں شروع ہونگے جس میں 8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں ایران، جاپان، ساﺅتھ کوریا اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں یہ مقابلے 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ 12 رکنی قومی ٹیم میں ناصر علی( کپتان)، واجد علی (نائب کپتان) دیگر کھلاڑیوں میں ابرار حسین، محمد کاشف، محمد نثار، محمد رضوان، محمد شہباز انور، شبیر احمد، سید عقیل حسن، وسیم سجاد، عاطف وحید اور حسن علی شامل ہیں جبکہ کوچز عدنان افضل اورمحمد اکرم ہیں۔