سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ کےلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 4 اکتوبر کو ہونگے

سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ کےلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 4 اکتوبر کو ...

  



 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ کےلئے قومی ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز 4 اکتوبر کو ہونگے۔ قومی ٹیم کے کوچ اﺅلیمپئن منظورالحسن نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ نصیر بندہ سٹیڈیم میں جاری ہے جس میں 46 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور ٹرائلز کے بعد سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین صلاح الدین 18 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...