ایشین گیمز ¾ مردوں کے کرکٹ مقابلے آج شروع ہونگے

ایشین گیمز ¾ مردوں کے کرکٹ مقابلے آج شروع ہونگے

  



انچیون( نیٹ نیوز )جنوبی کوریا میں کھیلی جانے والی ایشین گیمز میں مردوں کے کرکٹ مقابلے آج شروع ہونگے ۔ 27ستمبر کو دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ جنوبی کوریا اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ دوسرا میچ کویت اور نیپال کے مابین ہوگا ۔ 28 ستمبر کو بھی دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ چین اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ دوسرا میچ مالدیپ اور نیپال کے مابین ہوگا ۔ 29 ستمبر کوبھی دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ کویت اور مالدیپ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا میچ جنوبی کوریا چین کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ کے پہلے دو کوائرٹر فائنل میں 30 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ بقیہ دو کوائر فائنل میچ یکم اکتوبر کو کھیلے جائیں گے ۔ سیمی فائنل میچز 2 اکتوبر کو شیڈول ہیں جبکہ فائنل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...