آئی سی سی ایمپائرز اور میچ ریفریز کی تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر

آئی سی سی ایمپائرز اور میچ ریفریز کی تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر

  



دبئی ( نیٹ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایمرٹس ایلیٹ پینل آف ایمپائرز اور میچ ریفریز کی تین روزہ ورکشاپ دبئی میں اختتام پذیر ہو گئی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سالانہ سیمینار میں ایلیٹ پینل آف آئی سی سی ایمپائرز کے تمام 12 اراکین نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں ایلیٹ پینل آف آئی سی سی کے سات میچ ریفریز، انٹرنیشنل پینل آف آئی سی سی ایمپائرز کے تین اور چار ایمپائر کوچز شامل تھے۔ میچ آفیشلز کی مستقبل میں ہونے والے انٹرنیشنل ایونٹس سے متعلق دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ورکشاپ کے دوران وسیع پیمانے پر موضوعات جن میں کھلاڑیوں کے رویے، ڈسیشن ریویو سسٹم، ٹی وی ایمپائرز ٹریننگ، غیر قانونی باﺅلنگ ایکشنز، پلیئنگ کنڈیشنز اور کرکٹ ورلڈ کپ 2015ءکے بارے منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی سی سی ایمپائرز پرفارمنس اور ٹریننگ مینجر سائمن ٹوفل نے ورکشاپ کی نگرانی کی، اس دوران میچ آفیشلز نے گزشتہ سیزن میں حاصل کردہ اپنے تجربے کو ان سے شیئر کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...