شاستری ورلڈ کپ تک بھارتی ٹیم کے ڈائریکٹر آف کرکٹ برقرار

شاستری ورلڈ کپ تک بھارتی ٹیم کے ڈائریکٹر آف کرکٹ برقرار

  



چنائی ( نیٹ نیوز) روی شستری آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ تک بھارتی ٹیم کے ڈائریکٹر آف کرکٹ برقرار رہیں گے۔ ٹیم کوچ ڈنکن فلیچر سمیت دوسرے سپورٹ سٹاف کے معاہدے بھی میگا ایونٹ تک تجدید کر دی گئی۔ اس بات کا فیصلہ کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا (بی سی سی آئی) کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ جمعہ کو بی سی سی آئی ورکنگ کمیٹی کا اہم اجلاس چنائی میں منعقد ہوا جس میں ٹیم ڈائریکٹر روی شستری، کوچ ڈنکن فلیچر سمیت کئی دوسرے سپورٹ سٹاف کے معاہدوں میں توسیع کے امور کے علاوہ بی سی سی آئی کے سالانہ جنرل اجلاس کے بارے بحث کی گئی۔ اجلاس میں روی شستری اور ڈنکن فلیچر سمیت دوسرے سپورٹ سٹاف جن میں سنجے، ایرن اور سریدھار شامل ہیں کے معاہدوں میں ورلڈ کپ 2015ءتک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ورکنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بی سی سی آئی کا سالانہ جنرل اجلاس 20 نومبر کو ہو گا جس میں آئندہ تین برس کیلئے نئے آفس عہدیداں کو منتخب کیا جائے گا۔

بی سی سی آئی کے اپنے قواعدو ضوابط کے مطابق بی سی سی آئی کا سالانہ جنرل اجلاس ہر سال 30 ستمبر سے پہلے طلب کیا جاتا ہے لیکن رواں برس سپریم کورٹ کے حکم کی وجہ سے اسے موخر کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ورکنگ کمیٹی نے سری نواسن کو آئی سی سی چیئرمین بننے پر مبارکباد پیش کی۔(

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...