کپیٹل ون کپ، مانچسٹرسٹی نے شیفلڈ کو 7 گول سے ہرادیا

کپیٹل ون کپ، مانچسٹرسٹی نے شیفلڈ کو 7 گول سے ہرادیا

  



لندن ( نیٹ نیوز) مانچسٹر سٹی نے شیفلڈپر گولوں کی بارش کردی۔فرینک لمپارڈ،زیکواور یحیٰ طورے کی جارحانہ کارکردگی کی بدولت مانچسٹر سٹی نے کپیٹل ون کپ میں شیفلڈ کو 0-7 سے شکست دیدی۔ چیلسی نے بولٹن ،ٹوٹہنم نے ناٹھم فورسیٹ ،نیوکاسل نے کرسٹل پیلس اور ویسٹ بروم نے ہل سٹی کیخلاف کامیابی حاصل کی۔ کیپٹل ون کپ میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر سٹی اور شفیلڈ آ منے سامنے ہوئے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ہاف میں سخت مقابلہ ہوااور کوئی بھی ٹیم ہار ماننے کےلئے تیار نہ تھا۔ دوسرے ہاف میں فاتح ٹیم کے پلیئرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 7 گول کئے اورشفیلڈ کے ہوش ٹھکانے لگا دئیے۔ 47ویں منٹ میں فرینک لمپارڈ نے شفیلڈ کیخلاف پہلا حملہ کیا اس کے بعد زیکو نے کھیل کے 53ویں منٹ میں گول داغ کر ٹیم کا اسکور دوگنا کردیا۔ اس کے اگلے ہی لمحے جیسس نوواس نے اپنا جادو چلایا۔کھیل کے 60ویں منٹ میں مانچسٹر سٹی کوپینالٹی کک ملا جس کا فائدہ یحیٰ طور نے بخوبی اٹھایا اورانہوں نے خوبصورت شاٹ پھینک کرمیچ کا اسکور 0-4کردیا۔ 77ویں منٹ میںزیکو نے ایک پھر حریف ٹیم کیخلاف تابڑتوڑ حملہ کیا۔ 88ویں منٹ میں جوز اینجل پوزو نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ پوزو نے ٹیم کی جانب سے اپنا پہلا گول کیا۔ کھیل کےاآخری لمحے میں فرینک لمپارڈ نے اپنا دوسرا گول کرکے اسکور 0-7کردیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 3