قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ،لاہور لائنز کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ،لاہور لائنز کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) لاہور لائنز نے ایبٹ آباد فالکنز کو ہرا کر قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ فاتح ٹیم نے 132 رنز کا ہدف 17.3 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کیا۔ کامران اکمل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے گروپ ڈی کے میچ میں ایبٹ آباد فالکنز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19.4 اوورز میں 131 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ احمد جمال 29، عدنان رئیس 28 اور یونس خان 16 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ ایماد علی اور قیصر اشرف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں لاہور لائنز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.3 اوورز میں 3 وکٹوں پر ہرایا۔ کامران اکمل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 چوکوں کی مدد سے 39 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان اظہر علی 32 اور فہد الحق 16 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

 ایک اور میچ میں لاہور ایگلز نے آزاد کشمیر جیگوار کو سات وکٹوں سے شکست دیدی کشمیر کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں105 رنز بنائے فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا سمیع اسلم نے 42 اور محمد نعیم نے 34 رنز بنائے رضا علی کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...