لوئس سواریز سعودی عرب اور اومان کےخلاف ابتدائی سکواڈ میں شامل

لوئس سواریز سعودی عرب اور اومان کےخلاف ابتدائی سکواڈ میں شامل

  



مونٹی ویڈیو ( نیٹ نیوز) مشہور فٹ بالر لوئس سواریز کو آئندہ ماہ سعودی عرب اور اومان کے خلاف شیڈول انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کیلئے یوروگوئے کے ابتدائی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ لوئس سوا ریز کو رواں برس برازیل میں منعقدہ بیسویں فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں میچ کے دوران اٹالین کھلاڑی کو کاٹنے پر چار ماہ اور نو انٹرنیشنل میچوں میں شرکت کی پابندی عائد کی تھی۔ یورو گوئے فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے ایک شق کو نکال کر سواریز پر پابندی کی سزا کو برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا، اس شق کے نکالنے کے بعد سواریز انٹرنیشنل فرینڈلی میچز کھیل سکتے ہیں۔ جاپان اور جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گئے میچوں سے سواریز کو باہر رکھا گیا تھا لیکن اب انہیں آئندہ ماہ 10 اکتوبر کو سعودی عرب اور اس کے تین روز بعد اومان کے خلاف میچوں کیلئے یوروگوئے کے ابتدائی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...