ایشین گیمز، باکسنگ کٹیگری میں عامر خان پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز، باکسنگ کٹیگری میں عامر خان پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  



انچیون( نیٹ نیوز )ایشین گیمز میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ تیز ہو گیا۔ باکسنگ میں عامر خان جیت کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ جنوبی کوریا میں جاری سترہویں ایشیائی گیمز کے چھٹے روز پاکستانی باکسر عامر خان نے بھی کامیابی سمیٹ لی۔ چونسٹھ کلو گرام ویٹ کیٹگری میں راو¿نڈ آف 32 میں عامر خان اردنی حریف کے خلاف رِنگ میں اترے۔ قومی باکسر نے اردن کے سیف عماد عیسی پر تابڑ توڑ حملے کر کے اپنی دھاک بٹھائی۔ اسی برتری کو جاری رکھتے ہوئے فتح سمیٹ کر عامر خان نے لائٹ ویلٹر ویٹ کیٹگری کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں قومی باکسر اٹھائیس کو جاپان کے ماسا توسو کے خلاف زور بازو دکھائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 3