انٹر نیشنل پی ایس اے سکواش ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

انٹر نیشنل پی ایس اے سکواش ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

  



اسلام آباد(این این آئی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل پی ایس اے سکواش ٹورنامنٹ 18سے 23 اکتوبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائےگا۔

 پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نوازکے مطابق 9 غیر ملکی کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے، جن میں قطر ، کویت ، مصر ، اردن ، جمہوریہ چیک ، امریکا ، ویلز اور آسٹریا شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 3