فلپائن سے ناریل کے تیل کی برآمدات میں اگست میں دوگنا اضافہ

فلپائن سے ناریل کے تیل کی برآمدات میں اگست میں دوگنا اضافہ

  



منیلا (اے پی پی) فلپائن سے ناریل کے تیل کی برآمدات میں اگست میں دوگنا اضافہ رہا۔ فلپائن کے ادارے یونائیٹڈ کوکونٹ ایسوسی ایشنز کے مطابق جولائی میں ناریل کے تیل شپمنٹ تعطل کا شکار رہنے کے بعد اگست میں دوگنا رہیں۔ اگست میں خوردنی تیل کا برآمدی حجم 84ہزار 800ٹن رہا جس میں ناریل کے تیل کی 55,224ٹن برآمد شامل ہے تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال جنوری تا اگست کے عرصہ میں ناریل کے تیل کی برآمدات میں 40فیصد کمی واقع ہوئی۔

 فلپائن میں 340ملین ناریل کے درختوں کو سمندری طوفان ہیان سے نقصان پہنچا ہے ۔ ادارے کے مطابق رواں سال ناریل تیل کی برآمد پچھلے سال سے 24.5فیصد کم رہے گی اور کل برآمدی حجم 850,000ٹن تک رہے گا۔

مزید : کامرس


loading...