بھارت آئندہ مالی سال میں 13ملین ٹن خوردنی تیل درآمد کرے گا

بھارت آئندہ مالی سال میں 13ملین ٹن خوردنی تیل درآمد کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (اے پی پی) بھارت آئندہ مالی سال میں 13ملین ٹن خوردنی تیل درآمد کرے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نومبر سے شروع ہونے والی مالی سال کیلئے کل 13ملین ٹن خوردنی تیل درآمد کرے گا جس میں 9ملین ٹن پام آئل شامل ہوگا۔ رواں سال بھارت نے 11.6ملین ٹن خوردنی تیل برآمد کیا جن میں 8ملین ٹن پام آئل شامل ہے۔ مالی سال 2012-13ءکے دوران بھارت نے ریکارڈ 10.4ملین ٹن خوردنی تیل درآمد کیا تھا۔ بھارت میں خوردنی تیل کی کھپت 18سے 19ٹن سالانہ ہے جبکہ کل کھپت کا تقریباً 40فیصد بھارت خود پیدا کرتا ہے۔

مزید :

کامرس -