آئی ایم ایف اور مالی کے درمیان امداد کی بحالی کیلئے معاہدہ

آئی ایم ایف اور مالی کے درمیان امداد کی بحالی کیلئے معاہدہ

  



بماکو (اے پی پی) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور مالی کے درمیان امداد کی بحالی کیلئے معاہدہ طے پاگیا ہے۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک نے افریقی ملک مالی کوفوجی بجٹ میں اضافہ کرنے اور صدر کے لئے40 ملین ڈالر کی لاگت سے طیارہ خریدنے کے بعد امداد روک دی تھی۔مئی میںمالیاتی ادارہ کی طرف سے مالی حکومت کے اخراجات پر تشویش کے اظہار کے بعد مالی کو 70 ملین ڈالر کی امداد کو روک دیا گیا تھا تاہم جمعہ کو بماکو میں مالی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ مالیاتی اداروں کے ساتھ تنازعہ حل کرلیا گیا ہے ۔ور ایک معاہدہ طے پاگیا ہے۔

معاہدہ کے تحت مالی کی حکومت کی طرف سے فوجی ٹھیکوں کیلئے خرچ کئے جانے والے56.55 ملین ڈالر کا آڈٹ ہوگا۔مالی کیلئے گزشتہ سال ڈونر کانفرنس میں4 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید : کامرس


loading...