جولائی کے دوران پنکھوں کی برآمدات میں 15 لاکھ ڈالر کی کمی

جولائی کے دوران پنکھوں کی برآمدات میں 15 لاکھ ڈالر کی کمی

  



لاہور( کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں 15 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جولائی 2014ءکے دوران 40 لاکھ ڈالر مالیت کے بجلی کے پنکھے برآمد کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران بجلی کے پنکھوں کی ملکی برآمدات سے 55 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

مزید : کامرس


loading...