تیل وگیس کی تلاش کےلئے 85 ارب روپے خرچ کرےگی

تیل وگیس کی تلاش کےلئے 85 ارب روپے خرچ کرےگی

  



کراچی (اکنامک رپورٹر) رواں مالی سال 2014-15 کے دوران آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی تیل وگیس کی تلاش کے نئے منصوبوں اور پیداوار میں اضافہ کےلئے 85 ارب روپے خرچ کرےگی۔او جی ڈی سی ایل کے حکام کے مطابق دوران سال کمپنی تیل وگیس کی تلاش کےلئے 19 نئے کنویں کھودے گی جبکہ دیگر 15کنووں کا ترقیاتی کام مکمل کیا جائے گا۔او جی ڈی سی ایل ملک میں تیل وگیس کی تلاش اورپیداوار کے حوالے سے نمایاں کمپنی ہے ، جو تیل وگیس کی ملکی پیداوار میں اضافہ کےلئے کوشاں ہے تاکہ مقامی ضروریات کی تکمیل کےلئے درآمدات پر انحصار کو کم سے کم کیا جاسکے ، جس کے پیش نظر رواں مالی سال کے دوران کمپنی نے اپنے اہداف کو وسعت دی ہے اور اس کےلئے پچاس ارب روپے کا بجٹ بھی مختص کیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...