بنگلہ دیش : کالی چائے کی قیمت میں اضافہ

بنگلہ دیش : کالی چائے کی قیمت میں اضافہ

  



ڈھاکہ(اے پی پی) بنگلہ دیش کی کالی چائے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ چٹا گانگ میں چائے کی ہفتہ وار نیلامی میں چائے اوسطاً قیمت فروخت 185.99ٹکہ (2.40ڈالر) فی کلو رہی جو کہ گزشتہ ہفتے 185ٹکہ فی کلو پر تھی۔ نیلامی میں 2.61ملین کلو چائے پیش کی گئی ۔ بنگلہ دیش کی چائے کے بڑے خریداروں میں پاکستان ، بھارت ، سری لنکا اور مشرق وسطی کے ممالک شامل ہیں۔

مزید : کامرس


loading...