ڈی جی خان سیمنٹ کو 6 ارب روپے کا خالص منافع

ڈی جی خان سیمنٹ کو 6 ارب روپے کا خالص منافع

  



اسلام آباد (این این آئی) ڈی جی خان سیمنٹ نے گزشتہ مالی سال کے دوران 6 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا ،کمپنی کے جاری اعدادوشمار کے مطابق کمپنی کے منافع میں نمایاں اضافہ کے نتیجہ میں فی حصص آمدنی 13.62 روپے تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق 30 جون 2014ءکو ختم ہونےوالے مالی سال کے دوران کمپنی نے 5 ارب 96 کروڑ 50 لاکھ روپے کا خالص منافع کمایا جبکہ گزشتہ برس کمپنی کا منافع 5 ارب 50 کروڑ 20 لاکھ روپے تھا اور کمپنی کی فی شیئر آمدنی 12.56 روپے رہی تھی ،اس دوران 3 روپے فی حصص کا کیش ڈیویڈنڈ دیا گیا جو رواں سال بڑھ کر 3.50 روپے تک پہنچ گیا۔

مزید : کامرس


loading...