چین اور سپین کے درمیان 3.2 ارب یورو کے تجاری معاہدے

چین اور سپین کے درمیان 3.2 ارب یورو کے تجاری معاہدے

  



شنگھائی (اے پی پی) چین اور سپین کے درمیان 3.2بارب یورو کے تجاری معاہدے طے پاگئے ۔ سپین کے وزیر اعظم ماریانو ریجوئے کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 3.2بلین یورو کے تجارتی معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دستخطوں کیلئے بیجنگ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا جس دوران چینی اور سپینی کمپنیوں کے درمیان کم از کم 14معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ تجارتی معاہدہ شعبہ ٹیلی کمیونیکشن سے لیکر شعبہ جوہری توانائی کا احاطہ کئے ہوئے ہیں۔ سپین کے وزیر اعظم ریجوئے نے جمعہ 26ستمبر کو چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور انہیں سپین میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے ۔

مزید : کامرس


loading...