ایپل کی نئے آپریٹنگ نظام آئی او ایس 8.0.1 میں خرابی پر اپنے صارفین سے معذرت

ایپل کی نئے آپریٹنگ نظام آئی او ایس 8.0.1 میں خرابی پر اپنے صارفین سے معذرت

  



واشنگٹن (اے پی پی) ا مریکی ادارے ایپل نے اپنے تیار کردہ نئے آپریٹنگ نظام آئی او ایس 8.0.1 میں خرابی پر اپنے صارفین سے معافی مانگ لی ہے۔ ایپل نے بلا جھجک معافی مانگنے کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد ہی متعلقہ خرابی کو دور کردیں گے۔ایپل کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ انہیں نئے ایپل آئی فون سکس پلس کے 9صارفین سے فون سیٹس کے ٹیڑھا ہوجانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔

اور ہم اپنے کسٹمرز کو یہ بتانا کہ آئی فون سکس سٹین لیس سٹیل اور ٹائیٹینئم اور دنیا کے مضبوط ترین گلاس سے بتایا گیا ہے اس لئے عام استعمال کے دوران سیٹ کے ٹیڑھا ہوجانے کی شکایت بہت کم ہے۔ ہماری چھ دنوں کی سیل کے دوران صرف 9 کسٹمز نے فون سیٹ کے ٹیڑھے ہوجانے کی شکایت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسٹمرز نے آئی او ایس کے نظام کے بارے میں شکایات بھی کی ہے کہ اس کی وجہ سے سولر سروس اور ٹچ آئی ڈی ختم ہوجاتی ہے۔

مزید : کامرس