ملت ٹریکٹر اور حبیب بینک کے درمیان ٹریکٹر فنانسنگ کا معاہدہ
لاہور( پ ر)ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ اور حبیب بینک لمیٹڈ نے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کر کے ٹریکٹر اور زرعی آلات کی لوننگ سکیم کا آغاز کیا ہے تاکہ کسان بھائیوں تک ملت ٹریکٹرز اور زرعی آلات کی رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔ معاہدہ پر ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم عرفان عقیل اور حبیب بینک لمیٹڈ کی کارپوریٹ ہیڈ صوبیا چغتائی نے دستخط کئے۔اس تقریب کے موقع پر ایس ایم عرفان عقیل اور صوبیا چغتائی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ سکیم بہت کامیاب رہے گی، کیونکہ اس سکیم کے ذریعے کسان بھائیوں کو مارکیٹ کے شاہکار اور اعلیٰ ترین کوالٹی کے ملت ٹریکٹر اور زرعی آلات آسان شرائط پر پاکستان کے بہترین بینک کی جانب سے ملیں گے۔ تقریب میںملت ٹریکٹرز لمیٹڈ اور حبیب بینک لمیٹڈ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ ملت ٹریکٹرز کے نمایاں ڈیلر حضرات نے بھی شرکت کی۔ تقریب ان دعاﺅں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ کسان بھائیوں تک آسانی سے ٹریکٹرز اور زرعی آلات پہنچانے کی یہ مخلص کوشش کامیاب ہو اور ملکی زرعی ترقی کو فروغ ملے۔