دو ماہ کے دوران 11کروڑ ڈالر سے زائد منافع بیرون ملک منتقل

دو ماہ کے دوران 11کروڑ ڈالر سے زائد منافع بیرون ملک منتقل

  



                     لاہور( کامرس رپورٹر)ملک سے دو ماہ کے قلیل عرصے میں گیارہ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا۔رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی غیرملکی کمپنیوں نے گیارہ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں بارہ کروڑ تیرہ لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا تھا۔ رواں مالی سال کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والا دس کروڑ ڈالر اور غیرملکی نجی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والا ایک کروڑ چھیاسٹھ لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا ہے۔ اس عرصے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری آٹھ کروڑ اکہترلاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس


loading...