شاہ رخ نے ہریتک روشن کے چیلنج کا جواب دیدیا

شاہ رخ نے ہریتک روشن کے چیلنج کا جواب دیدیا

  



 ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان نے ہریتک روشن کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے اپنی ایکسرسائز کی وڈیو جاری کر دی جسے انٹر نیٹ پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔ہریتک روشن نے شاہ رخ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پیٹ کے مسلز بنانے کی اپنی پسندیدہ ایکسر سائز کی تصویر جاری کریں۔ کنگ خان نے اس چیلنج کو سنجیدگی سے لیا اور تصویر تو کیا پوری ویڈیو ہی جاری کر دی۔ ویڈیو میں ان کے ایٹ پیک ایبس بھی نظر آ رہے ہیں۔ شاہ رخ نے اپنی نئی آنے والی فلم 'ہیپی نیو ائیر' کے لئے سخت مشقت سے خوبصورت جسم بنایا ہے جس کو انہوں نے اپنے لئے سب سے بڑا چیلنج قرار دیا تھا۔ وڈیو کے آخر میں وہ ہریتک کو کہہ رہے ہیں کہ میں نے اس وڈیو کے ذریعے چیلنج کا جواب دے دیا ہے۔

مزید : کلچر