شبانہ اعظمیٰ نے بالی وڈ میں 40سال مکمل کرلئے

شبانہ اعظمیٰ نے بالی وڈ میں 40سال مکمل کرلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمیٰ کے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 40سال مکمل ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کو بالی وڈ فلمی دنیا کا حصہ بنے ہوئے 40سال بیت گئے۔ اداکارہ نے فلمی کیریئر کا آغاز 1974ءمیں فلم ” انکور“ سے کیا جو اپنے زمانے کی ہٹ ترین فلم تھی ان کی کامیاب فلموں میں ارتھ ، سوامی ، منڈی ، معصوم اور جنون شامل ہیں۔ فقیرا، امر اکبر انتھونی اور پرور ش کو مداحوں میں بے حد پذیرائی ملی ، اداکارہ فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور کئی برسوں سے مجوان ویلفیئر سوسائٹی کا حصہ ہیں۔

مزید :

کلچر -