متعدد ہالی وڈ فلموں کی پیشکش ہوئی، ہریتک روشن

متعدد ہالی وڈ فلموں کی پیشکش ہوئی، ہریتک روشن

  



ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار ہریتک روشن نے کہا کہ انہیں متعدد ہالی وڈ فلموں کی پیشکش ہوئی ہے لیکن انہیں کوئی بھی کردار دلچسپ نہیں لگا ہے ۔ بھاری میڈیا کے مطابق اداکار ہرتیک روشن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہیں متعدد فلمسازوں نے فلم میں ہدایتکاری کی پیشکش کی ہے لیکن انہیں کسی فلم میں بھی کردار دلچسپ نہیں لگا جسے وہ ادا کرتے تاہم مستقبل میں اگر انہیں ہالی وڈ فلموں میں ایسے کردار کی پیشکش ہوئی جو انہیں دلچسپ لگا تو وہ ضرور فلم میں کام کی حامی بھریں گے۔ اداکار کی فلم ” بینگ بینگ“ جس میں ان کی ہیروئن کترینا کیف ہیں جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

(hin/tar/rmq 1315:14)

مزید : کلچر


loading...