ماہین رضوی بھی سال رواں پیا گھر سدھار جائیں گی
لاہور(آئی اےن پی)ادکارہ ماہین رضوی بھی سال رواں پیا گھر سدھار جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی شادی دسمبر میں متوقع ہے۔ماہین رضوی لی نسبت چند روز پہلے کراچی میں طے ہوئی تھی جس کے بعد دونوں فیملیز نے اس بات پر اتفاق کیا ن کی شادی دسمبر میں ہوگی۔ ماہین رضوی کئی ڈراموں میں مختلف کرداروں سے شہرت حاصل کرچکی ہیں۔
ان کے اہم ڈراموں میں چاند پہ دستک، میرا نصیب،کلموہی، میرا سائیں، بلقیس کور اور ادھوری عورت شامل ہیں۔