” کمینے “ کا سیکوئل بنانے پرخوشی ہوگی، شاہد کپور

” کمینے “ کا سیکوئل بنانے پرخوشی ہوگی، شاہد کپور

  



ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ فلم ” کمینے “ کا سیکوئل بنانے پر انہیں خوشی ہوگی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہد کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سال 2009ءمیں ریلیز ہونیوالی فلم ” کمینے “ ان کے کیریئر کی اہم ترین فلم تھی جس میں ان کی جاندار اداکاری کو بے حد سراہا گیا ۔ ان کی دلی خواہش ہے کہ فلم کا سیکوئل بھی بنایا جائے اور اس میں بھی وہ ہی کردار ادا کریں۔ اداکار کی نئی فلم ” حیدر“ میں ان کی دو ہیروئن ہیں ۔ فلم 2اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر


loading...