کوئی بھی فنکار ہر وقت اچھے کردار کا متلاشی رہتا ہے، نور

کوئی بھی فنکار ہر وقت اچھے کردار کا متلاشی رہتا ہے، نور
 کوئی بھی فنکار ہر وقت اچھے کردار کا متلاشی رہتا ہے، نور

  



لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ نور نے کہا ہے کہ بطور چائلڈ سٹار اداکار شان کے ساتھ کام کیا اور پھر شان کے مد مقابل مرکزی کردار بھی ادا کیا ،آج کی دنیا میں وفا کی طلب سب کو ہے لیکن خود کسی کواس کا پاس نہیں ۔ ایک انٹر ویو میں نور نے کہا کہ شان کے ساتھ فلم میں چائلڈ سٹار کردار نبھانے کے بعد یہ سوچا بھی نہیں تھاکہ میں کبھی شان کے مد مقابل ہیروئن آﺅں گی اور میں شاید واحد اداکارہ ہوں جسے یہ اعزاز حاصل ہے۔ اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی بھی فنکار ہر وقت اچھے کردار کا متلاشی رہتا ہے اس لئے میرے اندر بھی یہ پیاس موجود ہے ۔ نور نے کہا کہ آج کی دنیا میں وفا کی طلب سب کو ہے لیکن خود کسی کو اس کا پاس نہیں ۔

مزید : کلچر


loading...