اداکار فرحان اختر نے خواتین پر ظلم کیخلاف آواز بلند کردی

اداکار فرحان اختر نے خواتین پر ظلم کیخلاف آواز بلند کردی

  



ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکار،گلوکار اورہدایت کار فرحان اخترکی آواز میں گائے گئے گانے نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی، گانے میں خواتین کی طاقت اور اہمیت کو اجاگر کیاگیا،بالی ووڈ کے نامور فنکار فرحان اختر نے اٹھایا قدم بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والے ظلم کیخلاف،خواتین کے حق میں آواز بلند کی اپنے گانے چھولیں آسمان میں اس گانے کی ویڈیو میں فرحان اختر نے جہاں معاشرے میں خواتین کا اہم کرداردکھایاوہیں ان کی طاقت کو بھی اجاگرکیا۔گانے کے ہرلفظ میں صنف نازک کیساتھ ہونے والی ظلم اور زیادتیوں کی مذمت کی گئی ہے، چھولیں آسمان کی موسیقی معروف موسیقار سیلم سیلمان نے دی ہے جبکہ موسیقار سلیم نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، گانے کو خواتین سمیت معاشرے کے ہر طبقے کی جانب سے پزیرائی مل رہی ہے۔

مزید : کلچر


loading...