وہ اہم باتیں جو بتائیں کہ آپ کسی پاگل کے عشق میں گرفتار تو نہیں

وہ اہم باتیں جو بتائیں کہ آپ کسی پاگل کے عشق میں گرفتار تو نہیں
وہ اہم باتیں جو بتائیں کہ آپ کسی پاگل کے عشق میں گرفتار تو نہیں

  



برمنگھم (نیوز ڈیسک) کیا آپ کے قریب نفسیاتی مسائل کا شکار کوئی جنونی شخص موجود ہے جسے آپ انجانے میں عزیز دوست سمجھ رہے ہیں۔ خبر دار رہیں کہ ایسے لوگ دوست یا محبوب کے روپ میں انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہیں پہچاننے کیلئے مندرجہ ذیل علامات کا خیال رکھیں۔

٭.... اگر آپ کا عزیز دوست ہمدردی اور جذبات سے عاری ہے تو یہ بہت خطرناک بات ہے، نفسیاتی جنونی عموماً دوسروں کے جذبات اور ہمدردی سے عاری ہوتے ہیں اور بے رحمی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

٭.... کثرت سے جھوٹ بولنے والے لوگ بھی جنونی ہوسکتے ہیں اگر آپ کے عزیز دوست یا محبوب بلا وجہ جھوٹ بولتا ہے اور مکاری کرتا ہے تو خبردار ہوجائیں۔

٭.... جن لوگوں کو غلط کام کرنے پر ضمیر بالکل ملامت نہیں کرتا اور انہیں کوئی ندامت نہیں ہوتی وہ آپ کیلئے بہت خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، ان کے ساتھ تعلق ختم کرنے میں ہی عافیت ہے۔

٭.... وہ لوگ جو دوسروں کی تکلیف سے خوش ہوں، جانوروں پر ظلم کرنا پسند کریں اور کسی کی موت یا زخمی ہونے سے قطعاً افسردہ نہ ہوں ان میں نفسیاتی مسائل اور جنونی پن کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے، ان لوگوں کے ساتھ قریبی تعلق سے گریز کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...