وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب میں کشمیر کے ذکر پر بھارتی میڈیا میں ہلچل، پاک افواج کو ذمہ دار قرار دے دیا

وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب میں کشمیر کے ذکر پر بھارتی میڈیا میں ہلچل، پاک ...
وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب میں کشمیر کے ذکر پر بھارتی میڈیا میں ہلچل، پاک افواج کو ذمہ دار قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کی جانب مسئلہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کشمیریوں کے لئے حق خود اردیت کے مطالبے کے بعد بھارتی میڈیا میں ہلچل مچ گئی اوربھارتی نیوز چینلز کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس دوران بھارتی چینلز کی جانب سے پاک افواج اور خفیہ ادارے آئی ایس آئی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب پاکستان کی کشمیر سے متعلق پرانی پالیسی کا واضح اظہار اس بات کا ثبوت ہے کہ طاقت آج بھی انہی اداروں کے پاس ہے ، یہی ادارے پاکستان کی خارجہ پالیسی طے کرتے ہیں اور کبھی بھی بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں نہیں ہیں۔ انہی پروموں میں شرکت کے دوران پاکستان کی جانب سے امریکہ میں تعینات سابق سفیر حسین حقانی نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پاکستان کی کشمیر پالیسی کے برملا اظہار کرنے کی وجہ آئی ایس آئی کو قرا ردیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی اقوام متحدہ میں تقریر کا اسکرپٹ آئی ایس آئی کی جانب سے تحریر کیا گیا تھا۔ یاد رہے حسین حقانی اس سے قبل بھی پاکستان کے اداروں پر کڑی تنقید کرتے رہے ہیں اور افواج پاکستان کے خلاف امریکی افواج کے سربراہ کو ایک متنازعہ میمو بھیجنے پر تحقیقات کے بعد سے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -