وی سی انجینئرنگ یونیورسٹی کوڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری جاری

وی سی انجینئرنگ یونیورسٹی کوڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری جاری

  



لاہور(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے سینٹ اجلاس میںا راکین نے یوای ٹی کو امن کا گہوارہ بنانے اور بحثیت وائس چانسلر17 سالہ خدمات کے اعتراف میں لیفٹیننٹ جنرل ( ر) محمد اکرم خاں کوڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی صدارت گورنر / چانسلر کے تفویض کردہ اختیار کے تحت وی سی لیفٹیننٹ جنرل ( ر) محمد اکرم خاں نے کی۔ اجلاس میں ٹریژرر پرویز وصیر کی طرف سے پیش کردہ بجٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔ جسکے مطابق بجٹ میں2 ارب43 کروڑ51 لاکھ 77 ہزار روپے ترقیاتی کا موں کے لیے جبکہ ایک ارب29 کروڑ62 لاکھ37 ہزار روپے ترقیاتی کا موں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔جبکہ بجٹ میں ایک کروڑ29 لاکھ 5 ہزار روپے کا خسار ہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ایچ ای سی کی طرف سے 2014 ءمیں کی گئی رینکنگ کے مطابق یو ای ٹی دوسرے نمبر پر قرارپائی ہے

۔ایشیا میں انجینئرنگ یونیورسٹیز کی رینکنگ میں یوای ٹی53 نمبر پرہے۔اور اسی طرح کیو ایس ورلڈ رینکنگ میں پاکستان کی ٹیکنیکل یونیورسٹیز میں صرف یوا ی ٹی کا نام نمایا ں اداروں میں شامل کیا گیاہے۔اس وقت یوای ٹی پانچ کیمپس کے علاوہ محمد نواز شریف یوای ٹی ملتان اور خواجہ غلام فرید یوای آئی ٹی رحیم یارخان کی بھی نگرانی کررہی ہے۔اس وقت 874 اساتذہ تدریسی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جس میں248 پی ایچ ڈی اساتذہ شامل ہیں۔یوای ٹی نے انرجی بحران کے حل کے سلسلے میں متبادل توانائی کے ذرائع پر کام کاآغاز کررکھا ہے۔ جس کے تحت عنقریب ایک بڑا بریک تھرو دیکھنے کو ملے گا۔انہوں نے بتایاکہ گزشتہ پانچ سالوں میں اساتذہ کے مقالات کی تعداد 1313 تک جا پہنچی ہے۔ اجلاس میں رجسٹرار محمد آصف کے علاوہ ڈینز ڈاکٹرزبیر، ڈاکٹر عبدالستارشاکر، ڈاکٹر فضیلت، ڈاکٹر فیاض، ڈاکٹر ندیم فیروز، ڈاکٹر غلام عباس، کیمپس کوارڈینیٹرز ڈاکٹر ظفرنون، ڈاکٹر نوید رمضان، ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر عزیز اکبر، ڈاکٹر گل حمید اعوان، ارکان سینڈیکٹ امانت علی بھٹی، ڈاکٹر خرم سراج کے علاوہ بڑی تعداد میں ارکان اور اساتذہ نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...